سیالکوٹ، میاں چنوں واقعات کی مذمت کرتے ہیں: ابوالخیر زبیر - Baithak News

سیالکوٹ، میاں چنوں واقعات کی مذمت کرتے ہیں: ابوالخیر زبیر

ملتان( خصوصی رپورٹر ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کی جانب سے مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل حضرت ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الازہری الوری اور مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی کے اعزاز میں صوبائی صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب حضرت علامہ ایوب مغل نورانی اور صوبائی سیکرٹری جنرل جمعیت علماءپاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب حضرت علامہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے عشائیہ دیا۔جس میں تمام سیاسی سماجی,دینی,مذہبی,تاجر,وکلاء و دیگر تنظیمات کے رہنماء نے شرکت کی۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کا مقصد نظام مصطفی کا نفاذ و مقام مصطفی کا تحفظ ہے۔امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ واقعہ سیالکوٹ اور میاں چنوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیرونی طاقتیں ملک پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ایسے واقعات کراتی ہیں۔ جس کی بناء پر تحفظ ناموس رسالت بل 295 سی میں کسی صورت تبدیلی نہیں ہونے دینگے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اور دیگر اشیاءخوردونوش میں اضافہ سراسر ظلم ہے۔وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ غریب عوام کو ریلیف دیں۔اس وقت غریب دو وقت کی روٹ نہیں کھا پا رہا۔ملتان میں دوبارہ مندر تعمیر کروانے سے پھر مسلمانوں کے جذبات مشتعل یونگے۔ملتان میں مظاہرے,احتجاجات شروع ہونے کا خطرہ ہے.حکومت ایسے اقدامات نہ اٹھائے جس کی وجہ سے ملک میں بدامنی کی فضاء قائم ہو سکتی ہے.ہماری کاوشیں اتحاد امت کیلئے ہیں۔ حکومت اور نام نہاد اپوزیشن عوام کے سامنے دکھاوے کی لڑائی لڑ رہے ہیں جبکہ ملکی حالت انتہاء خطرناک ہو چکی ہے۔ ہر روز ایک نیا مہنگائی بم عوام پر گرایا جا رہا ہے۔ عشائیہ میں علامہ فاروق خان سعیدی،مفتی محمد عثمان پسروری,ڈاکٹر اکمل مدنی,حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن,محمد آصف اخوانی,سلطان محمود ملک,راو عارف رضوی,ذوالفقار سدھو ایڈووکیٹ,علامہ عنایت اللہ رحمانی, بشارت قریشی,علامہ عبدالرحیم گجر,محمد سہیل,سلیم بلالی عطاری,عرفان الحق حقانی,میاں مختیار احمد راٹھور,علامہ خادم حسین سعیدی, حافظ محمد عمر, قاری مرید حسین سعیدی, علامہ پروفیسر سلیم اشرف سعیدی, علامہ رمضان عطاری, علامہ طارق ہاشمی, پیر مبین قادری, علامہ اسد اللہ حیدر رضوی, ملک ارشد, حاجی ظفر قریشی, عاشق علی قادری, مولانا ابو تہامی, غوث بخش فریدی, علامہ صادق سیرانی, عبدالحمید البدری, مولانا محمد اکبر, قاری ظہور حسین, محمد رمضان ودیگر احباب نے شرکت اور خطاب کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں