سید فخر امام آج یونیورسٹی آف سرگودھا ایگری کلچرشو2022کا افتتاح کرینگے - Baithak News

سید فخر امام آج یونیورسٹی آف سرگودھا ایگری کلچرشو2022کا افتتاح کرینگے

سرگودھا(بیٹھک رپورٹ) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقدہ ایگریکلچر شو2022 کا آج افتتاح کریں گے،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دوروزہ قومی زرعی نمائش 27 فروری کو یونیورسٹی آف سرگودہا میں منعقد ہو گی جس کا افتتاح وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کریں گے۔نمائش میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی اورسیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ضلع سرگودھا میں اپنی نوعیت کا یہ ایک میگا ایونٹ ہوگا جس میں ہائی ویلیو ایگریکلچر کے درآمد و برآمد کنندگان،کاشتکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیلئے عالمی سطح پر بڑی منڈیوں تک رسائی کے لئے کوششیں جاری ہیں اوریہ زرعی نمائش ان کاوشوں کا ایک سلسلہ ہے۔ نمائش میں مقامی وملکی زرعی مصنوعاتانڈسٹری زرعی مشینری پھل اورسبزیوں کے سٹال لگائے جائیں گے۔ قومی وعلاقائی سیاحت وثقافت کو فروغ دینے کیلئے دستاویزی فلموں کی نمائش کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ 27 فروری بروز اتوار رات کو محفل سماع وصوفیانہ کلام بھی منعقد ہو گی جس میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔28 فروری بروز سوموار شام ساڑھے چار بجے اختتامی تقریب منعقد ہو گی جس کیلئے مشیروزیر اعظم پاکستان برائے تجارت ٹیکسٹائلانڈسٹریز وپیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دادوکو مدعو کیاگیا ہے۔ترجمان نے توقع کا اظہار کیا کہ نمائش سے کسان زمیندار زرعی انڈسٹری سے منسلک صنعت کار اور برآمد کنندگان استفادہ کریں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں