
پولیس کے طریقہ کار،امن و امان کی صورتحال، جرائم،کی نوعیت بارے بریفننگ دی گئی .
ملتان(وقائع نگار)سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءافسران نے ریجنل پولیس آفس ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض سے ملاقات کی ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءافسران کو ملتان ریجن میں پولیس کے کام کرنے کے طریقہ کار،امن و امان کی صورتحال، جرائم،کی نوعیت اور پولیس کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ترقی اور جدت کے ساتھ جرائم کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی آئی ہے پولیس کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہ صرف تربیت کی جارہی ہے بلکہ انہیں آئی ٹی کی جدید سہولیات سمیت دیگر سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر زمین اولیائ ملتان کی خطہ میں جغرافیائی اور تاریخی حیثیت ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے مواقع موجود ہیں اور دنیا بھر سے سیاحوں کی آمدورفت رہتی ہے۔ اس موقع پر کورس کے شرکائ افسران نے مختلف سوالات کئے آر پی او نے ان سوالات کے حوالہ سے افسران کی علمی تشنگی کو دور کیا جاوید اکبر ریاض نے کورس کے شرکائ کو یادگاری شیلڈ دی۔ افسران نے ریجنل پولیس آفس کے اس مطالعاتی دورہ کو مفید قرار دیا۔
Leave a Comment