سیورج لائنوں کی صفائی مہم، خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں، ندیم قریشی - Baithak News

سیورج لائنوں کی صفائی مہم، خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں، ندیم قریشی

واسا ہیڈ آفس کادورہ، اندرون شہر میں واٹر سپلائی کا کام جلد دوبارہ شروع کرانےکی ہدایت

ملتان( وقائع نگار ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ندیم قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے درینہ مسائل کو شہریوں کی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں صوبائی حلقہ پی پی 216 میں میرے 20 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی سکیموں کے ذریعے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے واسا میرے حلقے کے فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی سہولیات کے منصوبوں سے بروقت مستفید کرے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے بعد سڑکوں کی بروقت تعمیر کرکے شہریوں کو بھرپور ریلیف دیا جا سکے انہوں نے اس دوران اندرون شہر کے علاقوں کالے منڈی ،بوہڑ گیٹ بازار،فاروقیہ بازار، مسجد پھول ہٹ چوک بازار سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کے درینہ مسائل کے حل کے لئے خصوصی سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملتان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کےلئے اربوں روپے کے فنڈز دے دیے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد دورہ کے موقع پر شہریوں اور واسا افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر واساشہزاد منیر نے اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جمال پورہ، رائٹرز کالونی،مسلم ٹاو¿ن،کے بلاک میں سیوریج منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں نئی سیوریج لائن کے ادھورے کام کو بھی جلداز جلد مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے اس دوران پارلیمانی سیکرٹری کو مزید بتایا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کےلئے خصوصی پلان پر عملدرآمد جاری ہے اور اس پلان کے تحت 9 سیوریج سب ڈویڑنوں میں سیوریج لائنوں کی خصوصی صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے اور میں اس مہم کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے اس دوران اندرون شہر میں واٹر سپلائی کے التوا کے شکار کام کو جلد از جلد دوبارہ شروع کروانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں