سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا دورہ خانیوال، گندم کی فصل کی جائزہ - Baithak News

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا دورہ خانیوال، گندم کی فصل کی جائزہ

ملتان ( خصوصی رپورٹر )سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا خانیوال کے مختلف علاقوں کا دورہ۔گندم کی فصل کی موجودہ صورت
حال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک گندم کی فصل کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے موسم بھی سازگار ہے۔فیلڈ فارمیشنز اپنا زیادہ وقت فصل کی چیکنگ اور کاشتکاروں کی رہنمائی میں گزاریں کیونکہ اس مرحلہ کا پیداوار سے گہرا تعلق ہے۔ اس وقت گندم کی فصل 80سے90دن ہے۔زیادہ تر گندم نے سٹے نکال لئے ہیں اور باقی ماندہ نکال رہی ہے۔اس صورتحال میں یوریا کھاد کااستعمال فصل کو فائدے کی بجائے نقصان پہنچائے گا۔لہٰذا کاشتکار اس مرحلہ پر گندم کی فصل میں نائٹروجنی کھاد کا استعما ل ہرگز نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یوریا کا استعمال فصل کو بڑھوتری کی طرف لے جائے گا جس سے فصل کی توجہ دانے بھرائی کی بجائے قد بڑھانے کی طرف ہوجائے گی۔اس نئی بڑھوتری کی وجہ سے فصل پر سست تیلے اور زرد کنگی کے آنے کا خدشہ بھی ہوسکتا ہے ۔ گندم کی  فصل کو دوسرا پانی 80تا 90اور پچھیتی کاشتہ فصل کودوسرا پانی 70تا80دن بعد گوبھ کے وقت لگائیں اس وقت سٹہ پودے کے اندر بن کر باہر نکلنے کے مراحل میں ہوتا ہے اگر اس مرحلے میں پانی نہ دیا جائے یا تاخیر سے دیا جائے تو سٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں۔کنگی اور سست تیلے کے بروقت کنٹرول کیلئے کاشتکار باقاعدگی سے اپنی فصل کا معائنہ کریں۔ سست تیلے کا حملہ گندم کی فصل پر ٹکڑیوں کی شکل میں ہوتا ہے لہٰذا جیسے ہی اس کا حملہ نظر آئے متاثرہ کھیت کے حصوں میں پودوں کو رسی سے ہلا کر تیلے کو نیچے گرا لیں۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت دی کہ تیلے کا حملہ ہونے کی صورت میں کاشتکاروں کوگندم کی فصل پر پاور سپرئیرکے ساتھ پریشر سے سادہ پانی کاسپرے کروائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کاشتکار گندم کی فصل پر زرعی زہروں کا استعمال کم سے کم اور انتہائی ناگزیر صورت میں ماہرین کے مشورہ سے کریں کیونکہ یہ ہماری خوراک کا حصّہ ہے اور زیادہ سپرے سے اس پر ب±رے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں