سیکر ٹر ی ہیلتھ سا و تھ کا دورہ خانیوال کبیروالا ہسپتال میں بد انتظامیوں پر بر ہم - Baithak News

سیکر ٹر ی ہیلتھ سا و تھ کا دورہ خانیوال کبیروالا ہسپتال میں بد انتظامیوں پر بر ہم

خانیوال(بیٹھک رپورٹ)سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے ضلع خانیوالی کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیر والا اور میاں چنوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا میں سروس ڈیلیوری میں غفلت، صفائی کی ناقص صورتحال، انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال نہ ہونے اور مجموعی طور پرغیر تسلی بخش کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ 15مارچ تک ہسپتال میں موثر سروس ڈیلیوری،ہسپتال کی صفائی، خوبصورتی اور دیگر امور کو بہتر کرکے رپورٹ پیش کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجا ب کے تمام ہسپتالوں میں موثر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ تمام لوگوں تک صحت عامہ کی بلاامتیاز سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور نہ ہی کسی متعلقہ افسر کو چین سے بیٹھنے دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کے تحت لوگوں کے مفت علاج معالجہ کے لئے تمام اقدامات مکمل کئے جائیں۔ تمام ہسپتالوں میں ادویات کی وافردستیابی اور مریضوں کو باآسانی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور دکھی انسانیت کو علاج معالجہ کی سہولیات عبادت سمجھ کر فراہم کی جائیں۔ انتظامی افسران دفاترمیں بیٹھنے کے بجائے ہسپتالوں اور مراکز صحت کے باقاعدگی سے دورے کریں اور وہاں میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کے ساتھ ساتھ موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں موثر سروس ڈیلیوری یقینی بنانے اور ہسپتال میں صفائی اور دیگر اقدامات کرنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو شاباش دی اور مزید جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے ہسپتال میں سٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندہ سے بھی بات چیت کی اور صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے تمام تراقدامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں آئی ڈیپ کی جانب سے جاری تعمیر اور تزئین وآرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا اور کام کی رفتا ر تیز کرنے اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں