سی پی او کا قلعہ کہنہ قاسم باغ پر آنیوالے زائرین اور فارنرز ٹورسٹ کو سیکورٹی، رہنمائی فراہم کرنے کا حکم - Baithak News

سی پی او کا قلعہ کہنہ قاسم باغ پر آنیوالے زائرین اور فارنرز ٹورسٹ کو سیکورٹی، رہنمائی فراہم کرنے کا حکم

ملتان (وقائع نگار )سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے ملتان پولیس ٹورسٹ پٹرول افسران کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے ۔تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام حاصل کرنےوالے ٹورسٹ پٹرول افسران میں ہیڈ کانسٹیبل محمد صفدر، کانسٹیبلان رضوان صفدر ، محمد بلال، مجیب الرحمان اور لیڈی کانسٹیبلان صبا نذر اور سونیا کنول شامل ہیں۔سی پی او ملتان نے ٹورسٹ پٹرول افسران کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر آنیوالے زائرین اور فارنرز ٹورسٹ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی مدد اور رہنمائی کریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں