شجرکاری مہم ملتان ڈویزن میں 30لا کھ 75ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ - Baithak News

شجرکاری مہم ملتان ڈویزن میں 30لا کھ 75ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ

ملتان(وقائع نگار )وزیر اعظم کے سر سبز پاکستان وژن کے تحت کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کمر کس لی۔ 22 فروری تا 30 اپریل تک جاری رہنے والی موسم بہار شجرکاری مہم کے دوسرے روز تمام صوبائی، ضلعی محکمے بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں شرکت کی۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پودا لگا کر تقریب کا آغاز کیا جبکہ وی سی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی منصور اکبر کنڈی،ڈی سی ملتان عامر کریم خاں، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری اور دیگر محکموں کے افسران نے پودا لگایا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں فاریسٹ کی نرسریوں سے 2 روپے فی پودا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ڈویژن میں شجرکاری مہم کے دوران 35لاکھ75ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔محکمہ صحت، ایجوکیشن کو فری پودے فراہم
کئے گئے ہیں۔شجرکاری میں مطلوبہ نتائج نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ محکموں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ڈویژن کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں میں پودے لگائے جائیں گے۔مقصد صرف پودے لگانا نہیں بلکہ انکی حفاظت کیلئے موجود میکانزم سے فائدہ اٹھانا بھی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ نسل نو کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذ مہ داری نبھانا ہوگی۔ضلع ملتان میں 90ہزار سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔ سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ ماحولیاتی تغیر ہم سب کا مسئلہ ہے۔شجرکاری صرف مہم نہیں مقصد ہے، سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔بعدازاں کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کی قیادت میں شجرکاری آگاہی واک بھی کی گئی۔طلباءو طالبات، سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں