
ملتان(سٹی رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ملتان شہر کی خوبصورتی میں اضافے کےلئے اقدامات تعریف ہیں۔شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ حکومت گرین وژن پرعمل پیرا ہے۔آئندہ نسلوں کےلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔جنوبی پنجاب میں میواکے جنگلات کی شجرکاری و تعمیر پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ا±نہوں نے ان خیالات کا اظہار قلعہ کہنہ قاسم باغ پر شجرکاری کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ایم پی اے زین قریشی بھی ہمراہ تھے۔ملک امین اسلم نے مزید کہا کہ شہر کو دیکھ کر خو شی محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کا مشن ہے۔پی ایچ اے ملتان شہر کو مزید گرین کرے گا۔ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ 100کلو میٹر سے زائد گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔شجرکاری مہم کے تحت ہزاروں درختوں کی شجرکاری مکمل کر چکے ہیں۔ایم این اے زین قریشی نے کہا کہ ملتان شہر میں شجرکاری مہم موثر انداز سے جاری ہے۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کےلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔دریں اثناءمعاون خصوصی وزیر اعظم برائےماحولیات ملک امین اسلم کاکوٹ ادو لشاری والے جنگل کا آج تفصیلی دورہ کیا جس میں لاشاری والے جنگل کو سفاری پارک بنانے کا اعلان کیا گیا، وزیرمملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی اور سیکرٹری فاریسٹ، فشریز اینڈ وائلڈ لائف سرفراز مگسی نے انہیں ہیڈ تونسہ بیراج اور لاشاری والا جنگل کے بارے بریف کیا۔ ملک امین اسلم نے 30 کروڑ کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے لاشاری والا جنگل کو سفاری پارک اور سیر گاہ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا، سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی کو گورنمنٹ سیاحت کے لیے بہترین ماحول میں تبدیل کرے گی, مقامی لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی،جبکہ پانچ پولیس چیک پوسٹس کا قیام عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ ڈولفن کی حفاظت کیلئے ریسکیو کے سینٹرز بنانے کا بھی اعلان کیا،اس مو قع سیکرٹری جنگلات، محکمہ ایریگیشن نے انہیں ہیڈ تونسہ بیراج پر انکو بریفنگ دی بعد اذاں لاشاری والا جنگل کا وزٹ بھی کروایا۔
Leave a Comment