شعبہ اردو، سرائیکی مایہ ناز استاد پروفیسر ڈاکٹر قاضی عابد انتقال کرگئے.

  • Home
  • ملتان
  • شعبہ اردو، سرائیکی مایہ ناز استاد پروفیسر ڈاکٹر قاضی عابد انتقال کرگئے.

ملتان ( خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ اردو اور سرائیکی کے مایہ ناز استاد پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد بقضائے الہیٰ انتقال کرگئے۔ ان کو گزشتہ صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ہسپتال لیجایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے، ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کی نماز جنازہ یونیورسٹی میں ادا کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سمیت اساتذہ کرام، افسران ،ملازمین، اور عمائدین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کی وفات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد ایک شفیق استاد تھے اور ان کے اچانک دنیا چھوڑ جانے کا بہت افسوس ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں میں جگہ عطا فرمائے۔ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کی وفات پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی،رجسٹرار صہیب راشد خان سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور افسران نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد نے 1995 میں شعبہ اردو میں بطور لیکچر ر جوائن کیا تھا اور علم سے محبت ان کا خاصہ تھا۔ ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد کو زکریا یونیورسٹی ملتان کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی 23 فروری بروزجمعرات کو صبح 11 بجے زکریا یونیورسٹی سٹاف کالونی مسجد میں ہو گی۔قاضی ڈاکٹر عبدالرحمان عابد کا تعلق رحیم یارخان کی تحصیل خان پور سے ہے ۔انہوں نے 1992 میں کالج کیڈر میں بطور لیکچرار اردو جوائننگ دی ۔دوسال بعد ان کا تقرر بطور لیکچرار اردو بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہوا .انہوں نے حال ہی میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی جرمنی سے اردو میں پوسٹ ڈاکٹورل کی ڈگری حاصل کی تھی ۔وہ شعبہ اردو کے چیئرمین رہے جبکہ دو بار ان کی تقرری بطور ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کے طور پر بھی رہی ۔ وہ شعبہ اردو میں بطور پروفیسر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے .وہ ایک بہترین نقاد محقق اور انتہائی قابل استاد تھے جن کا خلا شاید ہی پر ہوسکے ۔ان کی ناگہانی موت پر علمی و ادبی حلقے سوگوار ہیں۔ان کے قریبی احباب سے تعزیتی تاثرات لئے گئے ۔جامعہ زکریا شعبہ اردو کے چیئرمینڈاکٹر ممتاز خان کلیانی نے کہا ہے کہ یہ ہماری جامعہ خصوصی طور پر شعبہ اردو کے لئے انتہائی غم کی گھڑی ہے پڑھنے لکھنے والا عالم فاضل شخص لمحوں میں ہم سے جدا ہو گیا ۔بلاشبہ زندگی موت کی امانت ہے تاہم شعبہ اردو کے طلباوطالبات ایک اچھے مخلص سرپرست سے محروم ہو گئے۔شعبہ اردو کا بہت بڑا نقصان ہے ۔اللہ پاک مرحوم کو غریق رحمت کرے۔ڈاکٹر انوار احمد کا اس موقع پر کہنا ہے کہ ہمارے اب تک کے شاگردوں میں ڈاکٹر قاضی عابد بہت ذہین طالبعلم تھے اور کم عمری میں تمام منزلیں طے کیں۔اردو کے بہت کم طالبعلم ہیںجو جرمنی جائیںاور ہائیڈل برگ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کریںاس نے نہ صرف وہ کیا بلکہ اپنے قیام کے دوران جاپان اور ترکی گئےاور یہاں بھی اپنے میزبانوں اور علمی شخصیات کے درمیان اپنی ذہانت اور گفتگو کے باعث مقبول تھے۔ان کا جانا بہت تکلیف دہ ہے۔انھوں نے ابھی چند ایام قبل ہی کہیں لکھا تھا کہ اب وہ کچھ انتظامی معاملات سے فارغ ہو ئے ہیں تو تا کتابوں کی جانب متوجہ ہوں گے۔ہم منتظر تھے کہ وہ جو ان دنوں میں پی ایچ ڈی کا کام کرا رہے تھے ۔وہ تنقید میں بنیادی نوعیت کے کام تھے تو کیا ان کتابوں کی ترتیب،تدوین اور تراجم کا کام ادھورا رہ گیا ؟ابھی انھیں بہت کچھ لکھنا تھا۔اب ہمیں ان کے مداحوں اور شاگردوں سے توقع ہے کہ ان کے علمی آثار کو محفوظ کریں اور اسے شائع کر کے پڑھنے والوں کے سامنے لائیں۔اشرف جاوید ملک ،اسسٹنٹ پروفیسر ,شعبہ اردوگورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ گریجوایٹ کالج ملتان کا کہنا ہے کہڈاکٹر قاضی عابد جیسے اساتذہ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔وہ انتہائی شفیق ملنسار اور روشن خیال انسان تھے ۔مشرقی اورعالمی علوم پر انہیں کامل دسترس تھی ۔وہ بذات خود ادبی، ثقافتی ،تہذیبی اور تاریخی علوم پرمہارت رکھنے والا ایک ادارہ تھے ۔تحقیق ہو یا تنقید پاکستان میں ان کا نام علمی طور پر بہت وقیع اورمعتبر جانا جاتا تھا ۔ان کے اس دنیا سے چلے جانے پر دل بہت دکھی ہے ۔خدا ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ان کے درجات بلند کرے ۔شہر میں اک چراغ تھا نہ رہا ۔ایک روشن دماغ تھا نہ رہا .

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?