شہر اولیاءکی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے اقدامات جاری ہیں: عامر کریم خاں - Baithak News

شہر اولیاءکی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے اقدامات جاری ہیں: عامر کریم خاں

ملتان(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکی خوبصورتی میں اضافے کیلئے جاری بیوٹیفکیشن پلان کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بابر چوک یادگار کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے جس کا جلد باضابطہ افتتاح کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بابر چوک پر قائم نئی یادگار کے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان اور ضلعی حکام بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر اولیاءکی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں ایس پی چوک کے بعد بابر چوک کی یادگار بھی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ایم ڈی اے چوک اور ماڈل ٹاو¿ن یادگار بھی تکیمل کے مراحل میں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لینڈ سکیپنگ اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے بھی تیزی سے جاری ہیں جس سے شہر میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ مرکزی چوکوں اور شاہراہوں کو ری ڈیزائننگ بھی کیا جارہا ہے تاکہ ٹریفک منیجمنٹ کو موثر بنایا جاسکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں