شہر اولیا کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہورہی ہیں: ڈاکٹر صفدر - Baithak News

شہر اولیا کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہورہی ہیں: ڈاکٹر صفدر

ملتان( وقائع نگار)شہر اولیاءکی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہورہی ہیں شہر کو ملانے والی اہم سڑکیں عرصہ سے تباہ ہیں کام سست روی کا شکار ہے تاجر پریشان ہے کاروبار بند ہوچکے ہیں انتظامیہ خواب خرگوش کے مزہ لے رہی ہے۔ڈاکٹر صفدر ہاشمی، یکم مارچ کو ڈسی آفس کے باہر عوامی پریس کانفرنس میں تاجروں کے نمائندہ بھی شریک ہونگے۔چودہ نمبر چونگی سے خونی برج تک اور رضا آباد سکندری نالہ روڈ عرصہ سے تباہ ہے کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ کیا کررہے ہے؟ان علاقوں میں بسنے والے شہریوں کا کیا قصور ہے جو انہیں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ مکمل پلان کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں یکم مارچ سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈسی آفس سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کریں گے۔عوامی پریس کانفرنس میں عوامی مسائل اور بیداری عوام مہم کا پلان پیش کریں گے۔ موجودہ حکومت نے قوم کو مایوس کیا۔مہنگائی بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں برادشت کرسکتے۔میپکو آفس کے باہر بھی دھرنا دیں گے۔سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے واسا حکام کو بھی کہتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کریں۔ گندگی کے ڈھیر ہیں شہر اور میونسپل کے علاقوں میں دوہرا نظام ہے بڑی آبادی صفائی کی سہولت سے محروم ہے کچرہ کے ڈھیر ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔اگر ہر مسئلہ کا حل عوام کی شکایات پر ہی ہوگا تو ایڈمنسٹریٹرز کو فارغ کردیا جائے جو نگرانی کے نام پر بڑے بڑے الاؤنسز کا مزہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ جماعت اسلامی اور ترازو کو موقع دیا جائے تاکہ اپنی سوئی ہوئی قسمت کو جگایا جاسکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں