شہر ی کارکنوں کامریم نوازکےکنونشن کا بائیکاٹ،شو فلاپ - Baithak News

شہر ی کارکنوں کامریم نوازکےکنونشن کا بائیکاٹ،شو فلاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن فلاپ ہو گیا۔مسلم لیگ ن ملتان شہر کے کارکنوں نے ورکرز کنونشن کا بائیکاٹ کیا اور گھروں سے باہر نہ نکلے۔ ورکرز کنونشن کے پنڈال میں 2000 کرسیاں لگائ گئیں۔ کائیاں پور کے ورکرز کنونشن کے سٹیج پر سابق گورنر رفیق رجوانہ اور سابق ایم. این اے جاوید علی شاہ کو سٹیج پر چڑھنے سے سکیورٹی اھلکاروں اور پولیس نے روک لیا اور دھکے دیےبڑی مشکل سے عبدالرحمن کانجو کے کہنے پر سٹیج پر بلایا گیا،سٹیج کا پورا نظام سابق ایم این اے طارق رشید، سابق ایم این اے عبدالرحمن کانجو اور شیخ سلیمان نعیم کا قبضہ تھا۔ملتان ائیر پورٹ پر استقبال کرنے والوں میں سابق گورنر رفیق رجوانہ ، جاوید علی شاہ عبدالرحمن کانجو، مسعود عزیر، حبیب الرحمن سنگھیڑا، خاور اکبر شیخ عمران لیاقت، ارشد بوٹا، زبیر گل شامل تھے۔ ورکرز کنونشن گاہ کو پولیس اور انتظامیہ نے چاروں طرف سے راستے بند کر دیے تھے۔ مین روڈ سے کائیاں پور جانے کے لیے ایک راستہ کھول رکھا تھا۔ ورکرز کو روکا گیااور کنونشن میں نہیں جانے دیا۔ میڈیا پرسن کو بھی روکا گیا۔سٹیج کے نیچے کھڑے ہوے مسلم لیگ ن کے کارکن اور ورکرز شورو غل مچاتے رے. کہ سٹیج پر انویسٹرز اور ن لیگ کی مافیا کا قبضہ ھے۔ان میں طارق امین عباسی، شیخ عمران لیاقت ، مطیع الحسن عباسی اور دیگر کارکن شامل تھےاور نعرے بازی کرتے رھے کہ تحریک انصاف کے لوٹے نا منظور نا منظور مریم نواز شریف کو عبدالرحمن کانجو ،طارق رشید، شیخ ،سلیمان نعیم غلط بریفنگ کرتے رھےکہ ان کارکنوں میں تحریک انصاف سے شمولیت کرنے والے بابر حسین شاہ کے کارکن ہیں۔ کنونشن میں ورکرز کو لانے کے لیے مسلم لیگ ن ملتان سٹی کی عہدے دار اور ڈسٹرکٹ کے عہدے دارسابق ایم این اے عبدالرحمن کانجو سابق ایم این اے شجاع آباد جاوید علی شاہ ناکام ھو گئے۔ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں کارکن تحریک انصاف کے سابق عہدے دار سید بابر حسین شاہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رھے۔ بابر شاہ نا منظور کے نعروں سے بابر شاہ کے حامیوں اور ن لیگ کے کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ھوئی۔ مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکن ناراض ہو کرکنونشن سے چلے گئے۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنیوالے آگے آئیں پھر انکا علاج شروع کرونگا ۔ الیکشن جب بھی ہوئے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی ۔4 سال تک ملک کو بحرانوں کا شکار کرنے کے بعد عمران خان اور انکے ساتھی آج پھر ملک کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئےپیش پیش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی ملک بحرانوں کا شکار ہوا تو ملک چلا کر دکھایا آج بھی ملک بحرانوں کا شکار ہے مگر اسے چلا کر دکھائیں گے ۔ 99 میں بھی ملک ترقی کے راستے پر تھا ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا مگر ہماری حکومت چھین لی گئی ۔ 2013 میں بھی ہمیں بحرانوں سے بھرا ملک ملا مگر ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا ۔ پھر دھرنا سازش کی گئی اور ہماری حکومت کو ایک بار پھر ختم کیا گیا ۔ صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ملک کے وزیراعظم کو ھٹانے والوں نے دراصل ملک کی ترقی کو روکا ۔ آج وہ سارے کردار بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ عمران خان کو بنانے والے خود سر پکڑ کر بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے میں انہیں کہتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں ۔ جیل میں ان کا علاج خود کروں گا ۔ یہ 25 مئی کو یاد رکھیں پھر اس کے بعد 26 نومبر کو بھی جو کچھ ان کے ساتھ ہوا اسے بھی یاد رکھیں ۔ جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے سے پہلے عمران خان کو چاہیے کہ وہ خود اپنے آپ کو کو گرفتاری کے لئے پیش کریں میں جیل میں انہیں سب کچھ مہیا کروں گا بس ایک چیز وہاں مہیا نہیں کروں گے اور مجھے پتہ ھے کہ اس چیز کے بغیر ان کا کوئی گزرا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں ہم نواز شریف کا پیغام لیکر گھر گھر جائیں گے ۔ الیکشن دو ماہ بعد ہوں یا دس ماہ بعد ہوں ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں ۔ پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے اور مسلم لیگ ن ہی الیکشن میں کامیاب ہوگئی ۔ یقین ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی بھی گزشتہ روز ورکرز کنونشن میں پہنچ گئے ۔ وہ مریم نواز کی آمد سے پہلےسٹیج پر پہنچ گئے ۔اس دوران کارکنان نے انہیں دیکھ کر ان کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔ انہوں نے بھی پرجوش انداز میں کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا ۔مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات رہی ۔ اس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد پنڈال میں موجود رہی ۔ اسکے علاوہ سادہ وردی میں ملبوس اہلکار بھی مسلسل پنڈال میں چکر لگاتے رہے ۔مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں کے اور پنڈال انتظامیہ کے درمیان کھینچا تانی اور دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔ اس بابت بہت سے کارکنان کے پاس اسٹیج پاس اور کارڈ بھی موجود تھے تاہم اسٹیج کے انتظامیہ نے انہیں سٹیج پر چڑھنے کی اجازت نہیں دی ۔ جس پر پر کارکنان آپس میں الجھتے رھے ۔ اسی طرح بعض اراکین اسمبلی کو اسٹیج پر آواز دے کر بلایا گیا تاہم انہوں نے اسٹیج پر جانے کی بجائے پنڈال میں کارکنان کیساتھ بیٹھنے کو ہی ترجیح دی ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں