قاہرہ(این این آئی)مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے شوہر کی دولت کی ترقی کے لیے کوشش کرنے والی محنت کش خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے فتوی ”کوشش اور جستجو کے حق“کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الطیب نے اس فتوی کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خاص طور پر ایسے حالات میں جب دوسری طرف خواتین کو لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے اور اپنے شوہروں کے ساتھ زندگی کا بوجھ بانٹنے کی ضرورت کے حوالے سے چیلنج درپیش ہیں۔ سعودی وزیر برائے اسلامی امور ،دعوت و ارشاد الشیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ سے ملاقات کے دوران دونوں رہ نماں نے مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شیخ الازھر نے کہا کہ اسلامی ورثہ مختلف مسائل کے حل کے لیے وافر مواد رکھتا ہے۔ اسلامی قانون کا مقصد خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا اور ہر اس چیز کو یقینی بنانا ہے جس سے ان کے وقار کا تحفظ ہو۔ڈاکٹر الطیب نے زور دے کر کہا کہ ازدواجی زندگی حقوق اور فرائض پر نہیں بنتی۔

شیخ الازھر کا خواتین کے حق_ محنت فتوے کی بحالی پر زور
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں