اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا نے ملاقات کی جس میں پاک عراق دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان سیاحوں بالخصوص زائیرین کے لئے سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ویزاسہولیات اورسکیورٹی تعاون بڑھانےکے لئے دونوں ملکوں نے داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا ۔عراقی سفیر حامد عباس لفطا نے کہاکہ پاکستان اورعراق کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اورعراق کے درمیان تعلقات تاریخی؛اسلامی بھائی چارے اورباہمی اعتماد پر قائم ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان عراق سمیت پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کاروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ملک ہے؛ 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان عراق جانے والے زائرین کے لئے سفری سہولیات میں اضافہ کریگا۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی درمیان سکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تعاون بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید سے عراقی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
مزید جانیں
مزید پڑھیں
شمالی کوریا کے بارے میں تناؤ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال گزشتہ پانچ سالوں میں بدترین نظر آ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ مزید خراب ہو جائے گا۔ پچھلے کچھ مہینوں میں، شمالی کوریا نے جاپان مزید پڑھیں