شیرشاہ،گاڑیوں کے جعلی کاغذات بناکرفروخت کرنیوالے گروہ کاانکشاف - Baithak News

شیرشاہ،گاڑیوں کے جعلی کاغذات بناکرفروخت کرنیوالے گروہ کاانکشاف

مظفرگڑھ (نامہ نگار) گاڑیوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ، نزیر ہمڑ نے مبینہ طور فراڈ کرتے ہوئے بوگس کاغذات دیکر پانچ لاکھ بٹور لئے ، معلومات کرنے پر محکمہ ایکسائز نے کاغذات جعلی قرار دے دیئے تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود بااثر گینگ کے خلاف کوئی کارروائی عمل نہیں لائی گئی ۔ تفصیل کے مطابق واپڈا ٹاؤن ملتان کے رہائشی رانا امان اللہ نے صحافیوں کو بتایا میں نے بستی شیر شاہ کے رہائشی نذیر ہمڑ ولد نذر محمد کے گاڑی نمبری 403 Tkj کے کاغذات کا سودا طے کیا۔ روبرو گواہان پانچ لاکھ روپے دے کرکاپی لے لی ۔ بقایا رقم اور لیٹر بعد میں دینے کا معاہدہ ہو گیا ،جب لیٹر طلب کیا تو وہ لیت ولعل سے کام لینے لگا۔ کوئٹہ ایکسائز آفس سے پڑتال کی تو علم ہوا کہ کاغذات جعلی اور بوگس ہیں ۔ نذیر ہمڑ نے مبینہ طور فراڈ پر فراڈ کرتے ہوئے مزکورہ گاڑی کے کاغذات بغیر لیٹر کے پشاور ایکسائز آفس میں گاڑی ٹرانسفر کرواتے ہوئے گاڑی کا نمبر تبدیل کر کے 1126 E لگوا کر مبینہ طور پر آگے فروخت کر دئیے تو میں نے تھانہ مظفرآباد ملتان میں نذیر ہمڑ کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا مگر بااثر نوسرباز نے پولیس کیساتھ مبینہ ساز باز ہو کر اپنے حق میں لکھوا کر اپنی ضمانتیں کنفرم کروا لیں۔علاوہ ازیں شیر شاہ میں فراڈ گینگ کے سرغنہ نذیر ہمڑ کاایک اور سیاہ کارنامہ منظر عام پر آ گیا ضلع جھنگ گڑھ مہاراجہ موضع کپوری کے رہائشی جام ظفر ولد محمد حسین نے صحافیوں کو بتایاکہ نذیر ہمڑ نے مجھ سے ٹریلر نمبری 694 TLp 19 لاکھ میں خرید کیا ۔ روبرو گواہان دو لاکھ روپے ایڈوانس دیکر گاڑی اور رجسٹریشن کاپی لے لی باقی رقم 17 لاکھ بعد میں دینے کا معاہدہ ہوا جس کا اسٹامپ پیپر ودیگر ثبوت میرے پاس موجود ہیں مگر بااثر نوسرباز گینگ کے سربراہ نذیر ہمڑ نے بقایا رقم ادا کئے بغیر ٹریلر کو کباڑ میں فروخت کر کے رجسٹریشن کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا جس میں ایک عطا اللہ نامی پٹھان بھی پارٹنر ہے میں نے اپنی بقایا رقم کے حصول کیلئے کوشش کی تو شیر شاہ کے رہائشی شبو ہمڑ کے بیٹے عثمان ہمڑ نے فیصلہ کروایا مگر پھر بھی میرا معاملہ نہ ہو سکا ۔ متاثرین نے ایڈیشنل آئی جی، آر پی او ملتان سے نوٹس لیکر مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے بااثر گینگ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انکے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کامطالبہ کیاہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں