صحافی اطہر متین کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ملزم گرفتار کئے جائیں: ایم یو جے

  • Home
  • ملتان
  • صحافی اطہر متین کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ملزم گرفتار کئے جائیں: ایم یو جے

ملتان(وقائع نگار) ایم یو جے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں صدر ملک شہادت اعوان، جنرل سیکرٹری مظہر خان سمیت مجلس عاملہ
کے تمام اراکین نے سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر صحافی اطہر متین کے کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں بہیمانہ قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت اعوان اور مظہر خان نے کہا ہے کہ حکومت وقت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث دن دہاڑے شاہراہوں پر شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ حکومت کراچی میں صحافی کے قتل واقعے کا نوٹس لے اور قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?