صحت سہولت پروگرام جنوبی پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری: ڈاکٹر ماریہ ممتاز - Baithak News

صحت سہولت پروگرام جنوبی پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری: ڈاکٹر ماریہ ممتاز

ملتان(خصوصی رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی ہدایات پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ڈاکٹرماریہ ممتازنے صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج معالجہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے شہباز شریف ہسپتال، فاطمہ جناح کیمپس اور دیگر ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ انہوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صحت سہولت پروگرام پورے جنوبی پنجاب میں کامیابی سے جاری ہے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ذریعے جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے تمام رہائشی مفت طبی سہولیات کے اہل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ تمام ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو بلاتعطل اور بروقت صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ صحت سہولت پروگرام میں صرف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے داخل مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صحت سہولت پروگرام میں شعبہ بیرونی مریضاں میں علاج معالجہ شامل نہیں ہے۔ صحت سہولت پروگرام کے تحت امراض قلب، ذیا بیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو، حادثاتی چوٹوں، اعصابی نظام کا علاج،گردوں کی بیماری کا علاج و پیوند کاری، سرطان کے امراض کا علاج، ہیپاٹائٹس بی اور سی،تھیلسیمیا اور حمل و زچگی کا مفت علاج معالجہ شامل ہے۔ صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج معالجہ اور اپنے ضلع کے منتخب سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں بارے جاننے کیلئے ٹال فری نمبر 080009009 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں