لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) صحت کارڈ سے آپریشن نہ ہونے پر شہری پھٹ پڑا۔تفصیل کے مطابق لاہور میں قومی صحت کارڈ سے وقت پر آپریشن نہ ہونے پر شہری پھٹ پڑا۔شہری نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ بے کار ہے، بچے کو ہرنیا کی تکلیف ہے۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگر پیسے لے آوتو آج ہی آپریشن کردیں گے، صحت کارڈ پر 2 مہینے بعد آپریشن کا وقت ملے گا۔فاطمہ میموریل اسپتال لاہور میں بنائی گئی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری اسپتال میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے کاوئنٹر پر جانے کی بجائے او پی ڈی میں گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے مریض کو 2 ماہ کا نہیں بلکہ 2 ہفتوں کا وقت دیا تھا۔

”صحت کارڈ پر 2 مہینے بعد آپریشن کا وقت ملے گا“ویڈیو وائرل
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں