صحت کارڈ کا اجرامستحق عوام ، شہریوں کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں:ڈاکٹر مہر اقبال - Baithak News

صحت کارڈ کا اجرامستحق عوام ، شہریوں کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں:ڈاکٹر مہر اقبال

مظفر گڑھ (بیٹھک رپورٹ)قومی صحت کارڈ کا اجراحکومت پاکستان کا غریب ، مستحق عوام ، شہریوں کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اب نادار مریضوں کو دور دراز اضلاع کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ حسن کلینک کی رجسٹریشن سے مظفرگڑھ کے تمام شہریوں کو طبی سہولت بلا معاوضہ میسر آسکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر اقبال نے قومی صحت کارڈ کے سلسلے میں ہونےوالی افتتاحی تقریب میں صحافیوں اور شرکا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ڈی ایم او سٹیٹ لائف ڈاکٹر جہانگیر ہیلتھ فسیلیٹیشن آفیسر ، ڈاکٹر محمد ثقلین ،ڈاکٹر صہیب ، ڈاکٹر عدنان ڈی ایم او نے شرکت کی ، ڈاکٹرمہر اقبال نےمزید بتایا کہ حسن کلینک پرتمام اقسام کے آپریشن جن میں جنرل سرجری ، گائنی ، آنکھوں لے آپریشن ، گردہ مثانہ ، ناک کان گلا، جلدی امراض سمیت , ہڈی جوڑ و آپریشن سمیت مفت علاج کیا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹر طاہر اقبال، ڈاکٹر جمشید حسن ۔ مہر صفدر حسین سمیت شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات ، معززین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور ڈاکٹر مہراقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا بھی مانگی گئی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں