ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع ڈیرہ غازی خان کے ملحقہ بلوچستان کے شہر رکنی میں زور دار بم دھماکہ،پانچ افراد جاںبحق12افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو رکنی،فورٹ منرو اور ڈی جی خان ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان کے شہر رکنی میں صُبح کے وقت مارکیٹ کے آگے موٹر سائیکل کیساتھ نصب کیے گئے بم کے بلاسٹ ہونیکی وجہ سے گُل محمد،میر محمد،رحیموں مسوری،عبدالعزیز سید،کمال لنجانی سمیت پانچ افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ اعجاز،میرن شاہ،خیر محمد ،اللہ بخش،نظام دین،حاکم زادی،امیراں بی بی،پائند خان،نوید،شادی خان،کمال خان،غلام قادر سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں رکنی سے پرائیویٹ گاڑیوں پر فورٹ منرو اور ڈی جی خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے میں متعدد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔وقوعہ کی اطلاع پر پولیس اور لیویز موقع پر پہنچ گئی جبکہ دہشت گرد کارروائی کیخلاف قبائلیوں نے رکنی پُل پر قومی شاہراہ کوئٹہ روڈ کو احتجاجا” بلاک کر دیا ۔یاد رہے اس وقوعہ سے قبل تین افراد کے قتل کے الزام میں مقامی سردار صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کو گرفتار کیا گیا تھا جو اسوقت دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہے۔دہشت گرد کارروائی کی سابق وزیر داخلہ سردار سرفراز بُگٹی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پرڈی جی خان کے نزدیکی بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بم دھماکہ کے سوگ میں ڈی جی خان کا میلہ مویشیاں منسوخ کردیا گیا ہے۔کمشنر نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کرائی اور متاثرہ خاندان کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے دکھ اور تکالیف میں برابر کے شریک ہیں۔ادھر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان جمیل احمد جمیل نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔رکنی بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے فورٹ منرو سول ہسپتال اور ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں زخمیوں کی ہر ممکن علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کرایا جائے۔رکنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وزیر خارجہ، گورنر سندھ اور دیگر نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا،وزیرداخلہ نے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں،دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،موٹرسائیکل حجام کی دکان کے باہر کھڑا تھا۔

صدر،وزیراعظم، وزیر خارجہ،وزیراعلیٰ بلوچستان ، گورنر سندھ، سردار سرفراز بگٹی سمیت اہم شخصیات کاقیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں