صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بی ایم جی ایف کے شریک چیئرمین بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا - Baithak News

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بی ایم جی ایف کے شریک چیئرمین بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس کو پاکستانی عوام کیلئے خدمات بالخصوص پولیو کے خاتمہ کیلئے کوششوں کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔ جمعرات کو ایوان صدر میں اس حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سمیت وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن پاکستان میں پولیو کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور مختلف طریقوں سے مالیاتی نظام میں تعاون فراہم کر رہی ہے۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں