صدر مملکت کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل حافظ سید عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے - Baithak News

صدر مملکت کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل حافظ سید عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر دستخط کردیے ہیں۔
جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل حافظ سید عاصم منیر پاک فوج کے نئے آرمی چیف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو افواج پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔
نئے آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر 29 نومبر کو منعقدہ تقریب میں پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے، جبکہ موجودہ آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں