لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے ہر شعبے کی تباہی کر دی ہے،عمران خان کو گھبراہٹ ہماری سیاسی ملاقاتوں سے نہی بلکہ ملکی تباہی سے ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی مہنگائی اوربیروزگاری میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا اس دور حکومت میں ہوا ہے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرضوں کے اوپر اتنے قرضے چڑھ گئے ہیں جس کی کوئی مثال موجود نہیں۔اس دور میں کرپشن کے بے پناہ سکینڈلز سامنے آئے ہیں ،گندم، چینی، ایل این جی کے سکینڈلز میںاربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے ،ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے، یہ وہ واقعات ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو نیند نہیں آتی اور یہ حکمرانوں کی گھبراہٹ کی وجہ ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے رابطے سب کے ساتھ ہیں اور ہمارا ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے ،اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ہدف کی جانب پیشرفت کر رہے ہیںاور اللہ تعالیٰ جلد عوام کی عمران نیازی سے جان چھڑائے گا ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے اس سوال کہ حکومت گرانے میں کامیاب ہو جائیں گے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ضرور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسان بہت پریشان ہے اور یہ میرا سیاسی اور انسانی بھی فرض ہے کہ ہم ستائے ہوئے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

صدر ن لیگ شہبازشریف، حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں