(صفائی نظام کو مزید بہتر)نظراندازعلاقوں میں اضافی عملا تعینات کرنیکا کا حکم - Baithak News

(صفائی نظام کو مزید بہتر)نظراندازعلاقوں میں اضافی عملا تعینات کرنیکا کا حکم

ملتان(سٹی رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب عامر عقیق خان نے ہدایت کی ہے کہ ملتان شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے، نظر انداز کئے جانیوالے علاقوں میں اضافی عملہ تعینات کیا جائے تاکہ ماحول کو خوشگوار بنایا جاسکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ضلع کونسل کے کمیٹی روم منعقدہ اجلاس میں افسران سے بریفنگ بھی لی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامر عقیق نے کہا کہ ضلع کونسل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایریاز میں سٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جائے۔ ملتان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سیکیموں کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اور فنڈز کا استعمال تیزی سے کیا جائے۔ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کرنےوالے افسران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامر عقیق خان نے کہا کہ ضلع کونسل اور کارپوریشن کے ایریا میں تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف کاروائی کی جائے۔ ماہ صفائی کے حوالے سے معیاری پلان تشکیل دے کر صفائی مہم کو زیادہ تیز کیا جائے اور بہتر بنایا جائے۔ کوئی بھی مین ہول کور کے بغیر نہیں ہونا چاہئے۔ سکیموں کے معائنہ کیلئے خود بھی وزٹ کروں گا۔اسکے علاوہ شہر میں صفائی کے معیار کو جانچنے کیلئے وقتاً فوقتاً شہر کا دورہ کرتا رہوں گا۔ اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں