صوبے بھر کی ڈیجیٹل بارز لائبریریوں کیلئے فوری گرانٹس فراہم کرنے کا مطالبہ - Baithak News

صوبے بھر کی ڈیجیٹل بارز لائبریریوں کیلئے فوری گرانٹس فراہم کرنے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ نے وکلا ءسے کیا وعدہ وفا نہیں کیا:راناواجداویڈوکیٹ ،اناخالد ایڈووکیٹ
ملتان (سپیشل رپورٹر) وائس چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا واجد علی ایڈووکیٹ اور ڈویژنل صدر پنجاب وکلاء محاذ ملتان رانا خالد محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر کی بارز کو ڈیجیٹل لائبریری کیلئے فوری طور پر گرانٹس جاری کی جائیں تاکہ وکلاء جدید خطوط پر اپنی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وکلاء کے وفد سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ وفا نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ عدالتی جوڈیشل مینجمنٹ سسٹم کو آپ ڈیٹ کرنے کیلئے مناسب ہدایات جاری کریں، وکلاء اور سائلین کو صوبہ بھر کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت اور پیشی کے حوالے سے آن لائن معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سسٹم آپ گریڈ نہیں کیا جا رہا ہے،جس پر نوٹس لیا جائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں