صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحان کا طریقہ کار تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا - Baithak News

صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحان کا طریقہ کار تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا

ملتان (نمائندہ خصوصی ) صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحان کا طریقہ کار تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا ۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب بورڈز نے سال 2022 اور اسکے بعد کے امتحانی طریقہ کار کو جزوی طور پر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سال 2022 میں پیپر کو کل 3حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔پہلا حصہ نالج بیسڈ سوالات پر مشتمل ہو گا جو کل پیپر کے 80فیصد سوالات پر مشتمل ہو گا یعنی ہر 10 میں سے 8 سوالات نالج بیسڈ وں گے ایسے تمام سوالات کتاب میں شامل مشقی سوالات یا کوئیک کوئز یا پھر باب کے اندر موجود تعریفوں وغیرہ سے بنائے جائیں گے۔دوسرا حصہ ایپلی کیشن بیسڈسوالات پر مشتمل ہو گا جو کل پیپر کا 10فیصد ہوں گے یعنی ہر 10 میں سے ایک سوال باب یا ٹاپک کی نوعیت کے مطابق اس کی ڈیلی لائف مثال سے ہو گا۔ایسے سوالات جنرل ہوں گے جو ٹاپک کا جزوی حصہ ہوں گے لیکن ایسا لازمی نہیں کہ ایسے سوالات کتاب میں پہلے سے موجود ہوں۔تیسرا حصہ انڈرسٹینڈنگ بیسڈ سوالات پر مشتمل ہو گا یہ پیپر کا 10فیصد سوالات ہوں گے یعنی ہر دس میں سے 1 سوال اس ٹائپ کا ہو گا۔ ان سوالات کا مقصد بچے کے کانسیپٹس کو چیک کرنا ہے یہ سوالا مختصر سوال یا کوئی معروضی سوال ہو سکتا ہے یعنی مکمل پیپر میں تین تا 5 سوالات مشکل ہوں گے باقی پیپر نارمل ڈیزائن ہو گا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ تیاری کیلئے ایس ایل او کو مکمل طریقے سے فالو کیا جائے تو پیپر میں سو فیصد یقینی مارکس حاصل کیے جا سکتے ہیں جبکہ نہم و دہم کے پیپرز بورڈ نے تیار کر لیے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ پیپرز بنانے کا عمل جاری ہے جو مارچ میں فائنل کر لیے جائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں