تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے کوشاں، عوام کو انصاف کی فراہمی اور امن و امان قائم رکھنا پہلی ترجیح
پولیس نظام میں بہتری کیلئے کوششیں جاری، محکموں میں موثر رابطے سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن
ملتان(وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض سے مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان چیف کمشنر ایف بی آر عابد رضا بودلہ، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم، ایکسیئن میپکو بابر علی سرور، ڈپٹی کمشنر کسٹم ریحان اکرم، ڈائریکٹر پلاننگ پی ٹی سی ایل محمد محفوظ، ایڈمن آفیسر سوئی ناردرن گیس محمود گیلانی نے ملاقات کی۔ آر پی او ملتان نے کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ادارے ملک و قوم کی ترقی کےلئے کوشاں ہیں۔ تمام محکموں کو کارسرکار کی انجام دہی کیلئے جہاں ضرورت ہو پولیس کی معاونت فراہم کی جائیگی۔ پولیس کا کام امن وامان برقرار رکھنا اور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ کسی بھی غیر قانونی کام پر پولیس کو اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرنا ہوتا ہے پولیس کی سروس ڈلیوری میں بہتری کےلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ تمام محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطوں سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی۔علاوہ ازیں ریجنل پولیس آفس ملتان میں ترقی پانےوالے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی ، ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانےوالے پولیس افسران انسپکٹر امان اللہ، انسپکٹر غلام سبحانی اقبال، انسپکٹر عمیر طالب کو بیج لگائے۔
Leave a Comment