
میاں چنوں(بیٹھک رپورٹ)پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ خانیوال کو ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔جس پرڈپٹی کمشنر سلمان خان نے منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لینے کےلئے میاں چنوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر اور رورل ہیلتھ سنٹر جنڈیالی بنگلہ کے کام کا معائنہ کیا۔ اے ڈی سی آر عمر شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے ایکسئین بلڈنگز اور کنٹریکٹر کو کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ افسران صحت اپنے محکمہ سے متعلق سکیمیں باقاعدگی سے وزٹ کریں۔حکومت پنجاب کی طرف سے تمام جاری منصوبے جلد مکمل کرانے کا واضح احکامات ہیں جن کی تکمیل میں تاخیر پر ذمہ داروں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا-انہوں نے مزید کہا کہ میاں چنوں تحصیل میں جاری صحت کے دونوں پراجیکٹس 10،10 کروڑ کی لاگت سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ ٹراما سنٹر میاں چنوں کی تکمیل سے علاقہ کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر آئینگی جبکہ جنڈیالی بنگلہ کے عوام بھی صحت کی فوری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔
Leave a Comment