ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی بس اڈوں، تجاوزات کیخلاف کریک ڈاون - Baithak News

ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی بس اڈوں، تجاوزات کیخلاف کریک ڈاون

ملتان (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے گزشتہ روز غیر قانونی بس اڈوں اور تجاوزات کیخلاف میگا کریک ڈاو¿ن کیا گیا۔ اس سلسلے میں جنرل بس سٹینڈ انٹری اور وہاڑی روڈ پر قائم بس و ویگن اڈے مسمار کرکے بھاری مقدار میں سامان ضبط کرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں غیر قانونی سٹینڈ پر کھڑی 9 بسیں،3 ویگنیں اور 13 رکشے بھی تھانے بند کردئیے گئے۔ اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیہ سے نان اے سی بس سٹینڈ کی انٹری پر پختہ تعمیرات مسمار کرکے راستہ واگزار کرالیا جبکہ وہاڑی روڈ پر بھی تجاوزات آپریشن کرکے کھوکھے مسمار کرکے سامان ضبط کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جنرل بس سٹینڈ کو مثالی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اب وہاڑی چوک کی گرین بیلٹس پر کوئی اڈا قائم نہیں ہونے دینگے۔ تجاوزات مافیا کےخلاف باقاعدگی سے آپریشن جاری رہے گا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ واگزار کراکے مسافروں کو سہولیات دینگے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں