ضلعی انتظامیہ کا چناب کلب کی بحالی، سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

  • Home
  • ملتان
  • ضلعی انتظامیہ کا چناب کلب کی بحالی، سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

ملتان (وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے چناب کلب کی بحالی اور کلب کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چناب کلب کی عمارت اور گراونڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز چناب کلب کا دورہ کیا اور عمارت سمیت مختلف انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ چناب کلب کے آئین کے جائزے اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کلب کو سول سوسائٹی کیلئے مثالی تفریح گاہ بنائیں گے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?