ضلع بھر میں کرونا مہم کے تیسرے مرحلے کا فالواپ جاری

  • Home
  • ملتان
  • ضلع بھر میں کرونا مہم کے تیسرے مرحلے کا فالواپ جاری

خانیوال (بیٹھک رپورٹ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرونا مہم کے تیسرے مرحلے کا فالواپ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے محکمہ صحت کو 100فیصد اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ کرونا ویکسینیشن مہم فالو اپ کا جائزہ لینے کےلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت میاں چنوں میں اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت فیلڈ ٹیمیں یونین کونسلز کی سطح پر سرگرم کرکے ہر شہری تک کرونا ویکسینیشن کی سہولت پہنچائے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریڈ تھری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ این سی او سی کے احکامات پر بوسٹر ڈوز بھی لگائی جارہی ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?