
خانیوال (بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی ہدایت پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کی جانب سے جعلی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال ڈاکٹر یاسر کی زیر نگرانی زراعت آفیسر پی پی خانیوال خرم شہزاد نے زرعی ادویات فروخت کرنےوالی دکان چودھری ایگرو سروسز اڈا چک 12AH تحصیل خانیوال پر کامیاب ریڈ کیا اور4لاکھ سے زائد مالیت کی غیر قانونی زرعی ادویات برآمدکرلیں۔ تھانہ مخدوم پورمیں مقدمہ کے اندراج کےلئے درخواست جمع کرا دی۔ علاوہ ازیں بسم اللہ زرعی کارپوریشن اڈا 126Bپندرہ ایل تحصیل میاں چنوں پر چھاپہ مار کر ایک لاکھ 67ہزار مالیت کی غیر قانونی زرعی ادویات برآمدکرکے تھانہ میاں چنوںمیں مقدمہ کے اندراج کےلئے درخواست جمع کرا دی۔ تمام زرعی ادویات پولیس کے حوالے کر دی گئی۔
Leave a Comment