ملتان (وقائع نگار) ضلع ملتان میں گھر گھر تین روزہ پولیو مہم 28 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔جس میں پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ 70 ہزار بچوں سے پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دو ہزار نو سو سے زائد ٹیموں کو تشکیل دیا گیا یے۔جو گھروں میں جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔تین روزہ پولیو مہم کے اختتام پر دو روزہ فلو آپ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔جس میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران تینوں کے گھروں پر جانے پر عدم دستیاب تھے ۔جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت ملتان نے پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت ملتان کا ایک اور اعزاز، 9 ماہ سے ملتان کے تینوں ڈسپوزل سٹیشنوں سے کوئی پولیو وائرس کی تصدیق نہ ہوئی ہے۔جس پر صوبائی صحت حکام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے محکمہ صحت ملتان ہر ماہ کی تین مختلف تاریخوں میں ڈسپوزل اسٹیشن کوٹلہ ابو الفتح۔سورج میانی اور علی والا سے پولیو وائرس کے حوالے سے سمپلز لیتے ہیں۔اور یہ سمپلز لیبارٹری بھیجوا دیتے ہیں۔محکمہ صحت ملتان کے مطابق گزشتہ نو دنوں سے ملتان کے تینوں ڈسپوزل اسٹیشنوں سے لئے گئے سمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔جس پر صوبائی صحت حکام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ صحت ملتان ہر سوموار کو ڈسپوزل سے سمپلز لیتی ہے۔

ضلع ملتان میں پولیو کیخلاف سہ روزہ پولیو مہم 28فروری سے شروع، تینوں ڈسپوزل سٹیشنوں سے وائرس کی تصدیق نہ ہوئی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں