ضلع ملتان میں کرونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری، مزید 15افراد میں وائرس کی تصدیق - Baithak News

ضلع ملتان میں کرونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری، مزید 15افراد میں وائرس کی تصدیق

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کرونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 15 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کی سربراہی میں ضلع ملتان میں کرونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بتایا کہ ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 693 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ان میں سے 15 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، یوں ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا پازیٹیویٹی کی شرح 2.2 فیصد رہی ہے جبکہ اس وقت ضلع ملتان میں 742 کرونا متاثرہ افراد گھروں پر آئی سو لیٹ ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر افراد کی ہوم آئی سو لیشن تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے۔ علاوہ ازیں فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کرونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں زیر علاج کرونا میں مبتلا 4مریض زیر علاج ہیں جبکہ کرونا کے شبہ میں 6 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں