وہاڑی(مدثرجمیل /ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 39ڈبلیو کا رہائشی عمر عرف عمری ریکارڈ یافتہ آئس ڈیلر وہاڑی پولیس کیلئے چیلنج بن گیا۔ عرصہ دراز سے آئس ،چرس اور افیون کا وسیع پیمانے پر کام کرنیوالے عمر عمری کو محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں سمیت سیاسی پشت پناہی بھی حاصل جس کی وجہ سے ابھی تک قانون کے شکنجے میں نہیں آسکا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑیں عمر عرف عمری سے ڈیلی ویجز کے حساب سے مال پانی اکٹھا کرتی ہیں۔ اسکے علاوہ اسکے کئی فحاشی کے اڈوں کی نائکوں سے بھی رابطے ہیں۔ اگر کوئی ایماندار پولیس افسر اس پر ہاتھ ڈالتا ہے تو وہ خوبرو لڑکیوں کے ذریعے انہیں اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتی ہے۔ اگر انکے شکنجے میں نہ آئے تو پھر ان کیخلاف ہراسمنٹ دائر کر دی جاتی ہے جسکی وجہ سے کوئی بھی پولیس افسر اس پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔ یہ وہاڑی پولیس سمیت دوسرے سیکورٹی ادروں کیلئے بھی چیلنج بنا ہوا ہے۔ اب سکول ، کالجز اور یونیورسٹیز تک کھلے عام موت بانٹتا پھر رہا ہے۔ افسوس کہ عقابی نظریں رکھنے والے ادارے خاموشی تماشائی بنے ہوئے ہیں۔اہل علاقہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان، ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لیکر سماج دشمن شخص کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل تباہی سے بچ سکے.علاوہ ازیں بدنام زمانہ منشیات فروش منیر عرف منو چک نمبر 113ڈبلیو کا رہائشی ہے۔ اسکے خلاف درجنوں مقدمات تھانہ مترو میں درج ہیں اور بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کرتا ہے۔ کچھ روز قبل منو منشیات فروخت کرنے کیلئے چک نمبر 109ڈبلیو بی میں آیا۔ وہاں کے رہائشی طاہر چدھڑ نے ’’منو‘‘ کو منشیات فروشی سے منع کیا۔ جس پر منو منشیات فروش نے مسلح افراد کے ساتھ طاہر چدھڑ کو اغوا کیا اورنامعلوم مقام لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ حالت غیر ہونے پر طاہر چدھڑ کو چھوڑ دیا۔ طاہر چدھڑ کے ورثا نے بتایا کہ منو منشیات فروش پورے علاقہ میں دھڑے سے منشیات فروخت کرتا ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے کئی بار تھانہ مترو پولیس کو فون کیا لیکن کسی نے بھی اسے گرفتار نہیں کیا ۔اہل علاقہ نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ اس منشیات فروش کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس علاقہ کو منشیات سے پاک کیا جائے جو اس منو منشیات فروش کیخلاف آواز اٹھاتا ہے اس پر تشدد کیا جاتا ہے۔

ضلع وہاڑی منشیات فروشی کیلئے محفوظ پناہ گاہ، ’’موت‘‘ بانٹنے کی کھلی چھوٹ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں