ظاہرپیر،ایم 5موٹروے پرالمناک حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد13ہوگئی - Baithak News

ظاہرپیر،ایم 5موٹروے پرالمناک حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد13ہوگئی

راجن پور (سٹی رپورٹر) ظاہر پیرکے نزدیک موٹروے ایم 5 پر ٹریفک کا ہولناک حادثہ ، ریسکیو آپریشن مکمل حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 13 کے قریب زخمی ہیں ، ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق اور زخمی ہونیوالے مسافروں کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ میں مسافروں کو کچلنے والی گاڑی پاکستان کسٹم کے اعلیٰ آفیسرخلیل ابراہیم کی بتائی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی میں کسٹم آفیسر خلیل ابراہیم کی فیملی سوارتھی ، حادثہ میں کسٹم آفیسر کی فیملی محفوظ رہی ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں