عامرڈوگر،اخترملک کاپاورشو،پولیس نہ آئی،دوبارہ آمدکااعلان کرکے تتربتر - Baithak News

عامرڈوگر،اخترملک کاپاورشو،پولیس نہ آئی،دوبارہ آمدکااعلان کرکے تتربتر

ملتان(بیٹھک رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے چوتھے روز کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ۔ ملک عامر ڈوگر ، ڈاکٹر اختر ملک ، چوہدری خالد جاوید وڑائچ ، ثاقب مہے ، قربان فاطمہ سمیت سینکڑوں کارکنان نے پی ٹی آئی کے جیل بھرو پاور شو میں شرکت کی ۔ ملتان میں نواں شہر چوک پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان رہنماؤں کی قیادت میں گرفتاری کیلئے پاور شو کیا گیا تاہم پولیس نہ آنے پر دوبارہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے پاور شو ختم کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے چوتھے دن ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں گرفتاری کے لئے نواں شہر چوک پر پاور شو کیا اور خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا تاہم پولیس کے حرکت میں نہ آنے پر اور گرفتاری کیلئے نہ پہنچنے پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی قیادت نے دوبارہ آنے کا اعلان کیا اور پاور شو ختم کردیا ۔ پاور شو کے دوران کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک کا چوتھے روز تھا ۔ ملتان میں گرفتاریوں کے لئے کارکنان نواں شہر چوک پر اکھٹے ہوئے ۔ نواں شہر چوک پر کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ تحریک انصاف کے کارکنان ریلیوں کی صورت میں نواں شہر چوک پر پہنچے ۔ س دوران سینیٹر عون عباس بپی ، ملک عامر ڈوگر ، ملک سلیم لابر ، ثاقب مہے سمیت سابق اراکین اسمبلی اور سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریوں کے لئے پیش ہوئے ۔ اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی بھی کارکنوں سمیت گرفتاری کے لئے نواں شہر پہنچے ۔ پاور شو میں پی ٹی آئی کے کارکنان ہتھکڑیاں لگائے ، ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔کارکنان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات تک جیل بھرو تحریک کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک عامر ڈوگر اور سینٹر عون عباس بپی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے نکلا ہے ۔ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے نکلا ہے اور ہم نے عمران خان کے لئے نکلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جنوبی پنجاب کی قیادت کارکنوں سمیت گرفتاری دینے کے لئے یہاں پر موجود ہے ۔ اگر پولیس ہمیں گرفتار نہیں کرتی تو ہم دوبارہ آئیں گے اور گرفتاریاں پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیں گرفتار کرے اور جیلوں میں رکھے ۔ شاہ محمود قریشی ، اعظم سواتی اور اسد عمر سمیت دیگر قیادت جنہوں نے تحریک کے آغاز میں گرفتاری پیش کی ان کو ہم آج خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے گرفتاریاں دیکھ کر بلا شبہ ایک تاریخ رقم کر دی ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں