عامرڈوگر ،طارق رشید ،رانا محمود الحسن گرفتار - Baithak News

عامرڈوگر ،طارق رشید ،رانا محمود الحسن گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما ملک عامرڈوگر اور ن لیگی امیدوار شیخ طارق رشید اور ن لیگی سینیٹر رانا محمود الحسن گرفتار۔تفصیل کیمطابق الیکشن کمیشن ملتان کیجانب سے 16 مارچ کوحلقہ 156,155 میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد آج امیدواروں کیطرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع الیکشن کمیشن آفس کے باہر پر ن لیگی اور تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں جھگڑ پڑے بعد ازاں لڑائی شدت اختیار کر گئی دونوں جانب سے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے زخمیوں کی تعداد سات کے قریب بتائی جا رہی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تعداد ن لیگی کارکنان کی بتائی جارہی ہے دونوں کارکنان نے اینٹوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیااسی سلسلہ میں قاضی علی رضا ایس پی کینٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملک عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے کارکنان کی تعداد دس بتائی جا رہی ہے اطلاع ملنے پر ملک عامر ڈوگر فوری ڈیرے پر پہنچ گئے جس پر پولیس کی جانب سے عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئ تو موقع پر موجود بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر ملک عامر ڈوگر نے از خود گرفتاری پیش کر دی ۔ملک عامر ڈوگر کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ لایا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ن لیگی رہنما شیخ طارق رشید اور ملک انور کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ ن لیگ کے سینیٹر رانا محمود الحسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ،ترجمان پولیس ملتان نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن آفس ملتان میں توڑ پھوڑکے پیش نظر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں