عثمان بزدارکے فرنٹ مین،معاونین کاگھیراتنگ،اسدچانڈیہ کھڈے لائن - Baithak News

عثمان بزدارکے فرنٹ مین،معاونین کاگھیراتنگ،اسدچانڈیہ کھڈے لائن

تونسہ شریف( سلیم ناصر گورمانی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں اور معاونین کے خلاف ایک با رپھر گھیرا تنگ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان اسد چانڈیہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ عثمان بزدار کے دور اقتدار میں اسد چانڈیہ اسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اور اسسٹنٹ کمشنرتونسہ شریف تعینات رہے ۔بزدار اور برادران کے لئے سرکاری محکموں سے بھتہ کی وصول کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ حمزہ شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد اسد چانڈیہ نے اپنی گردن بچانے کے لئے نئی صوبائی حکومت کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی الاٹ کرانے کے معاملہ کا ریفرنس اینٹی کرپشن ڈی جی خان کو بھجوادیا جس پر اینٹی کرپشن ڈی جی خان جون 2022 میں عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات نمبر درج کیا حمزہ شریف کی تبدیلی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے اقتدار پر ایک بار پھر اسد چانڈیہ سیاسی دبائو اور دھمکیوں کا جواز بنا کر دوبارہ عثمان بزدار کی گود میں بیٹھے اور غلطیوں کے مداوا کے طور پر ریاست کے مفاد کو پس پشت ڈال کر بزدار برادر کے خلاف درج مقدمات کی نہ صرف پیروی روک دی بلکہ اینٹی کرپشن سے مقدمات کے اخراج کے باوجود معاملہ کو ٹھپ کروانے میں اپنا خاص کردار ادا کیا جس کے انعام میں عثمان بزدار نے اسد چانڈیہ کو پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان کے پر کشش عہدہ پر تعینات کرانے میں اہم کردار ادا کیا ذرائع کے مطابق اسد چانڈیہ نے پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان تعینات ہونے کے بعد بلوچستان سے فورٹ منرو کے راستہ ایرانی تیل نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کپڑے الیکٹرانکس ، سگریٹ اور موبائل فونز کی سمگلنگ کے دروازے کھول کر کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں مختلف ایجنسیاں اسد چانڈیہ کی مبینہ اینٹی سٹیٹ منفی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات جمع کررہی ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد خان چانڈیہ کو تبدیل کرکے مشتاق احمد کو اسسٹنٹ پولیٹیکل کمانڈنٹ باڈر ملٹری پولیس تعینات کردیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ملتان محمد قاسم کو تبدیل کرکے پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پور تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان محمد اسد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں