عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال - Baithak News

عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلال اصغر وڑائچ، خرم لغاری، طاہر صادق کی ملاقاتیں، ایم این اے خیال زمان کے انتقال پر تعزیت

اپوزیشن کےخلاف خود عدم اعتماد ہو چکا، ان کی منفی سیاست اب”قرنطینہ“ میں چلی گئی ہے:وزیراعلیٰ

لاہور(نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے ملاقات کی۔ سابق ایم پی اے سردار چنو ں خان لغاری بھی موجود تھے۔ خرم خان لغاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور اپوزیشن کی ہر سازش کا منہ توڑجواب دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے ارمان اپوزیشن کے دل میں رہ گئے اور اپوزیشن کو اس ہزیمت پر منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔ عدم اعتماد کی رٹ لگانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اوریہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے اور کسی کو عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ہر شہر کے عوام کا حق ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے یکساں ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ نے ملاقات کی۔ بلال اصغر وڑائچ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے دست و بازوہیں اور ان کے حلقوں کے مسائل پہلے بھی حل کئے اور آئندہ بھی کریں گے۔ منتخب نمائندوں کے جائزکام ہر صورت ہوں گے اور ہم نے مل کر عوام کی خدمت کرنی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام رہی۔ترقی مخالف عناصرپراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کی ہے، نہ ہوگی۔ اپوزیشن ڈینگی اور کورونا کے دوران بھی سیاست چمکانے کی کوشش کرتی رہی۔اپوزیشن کے خلاف خود عدم اعتماد ہو چکا ہے اور ان کی منفی سیاست اب ”قرنطینہ“ میں چلی گئی ہے۔اپوزیشن رہنماو¿ں نے منفی عمل سے ثابت کیا ہے کہ ان کے سینے میں دل ہے نہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ۔موجودہ حالات میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اٹک کو ماضی کی حکومت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور سابق حکومت کے دور میں اٹک کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے اٹک کے عوام کو ان کا حق واپس کیا ہے۔اٹک تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں اٹک میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اٹک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ا ٹک میں 200بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈہسپتال بن رہا ہے۔اس ہسپتال پر 5ارب32 کروڑروپے لاگت آئے گی۔ اٹک میں صحت کی سہولتو ں کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف اٹک بلکہ خیبر پختونخوا کے 3ملحقہ اضلاع صوابی، نوشہرہ اور ہری پور کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے۔اٹک میں ڈی ایچ کیو میں 100 بیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ہم پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اٹک کے لئے 20ارب 60کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں