عدالت کا پاک غوثیہ آئس فیکٹری کی اراضی قرق کرکے نیلام کرنے کا حکم - Baithak News

عدالت کا پاک غوثیہ آئس فیکٹری کی اراضی قرق کرکے نیلام کرنے کا حکم

ملتان (سپیشل رپورٹر) جج بینکنگ کورٹ نمبر ون ملتان منظر علی گل نے نیشنل بینک آف پاکستان عبدالحکیم برانچ تحصیل کبیر والا میں رہن میسرز پاک غوثیہ آئس فیکٹری کی اراضی قرق کرنے اور نیلامی کا حکم دیا ہے۔ فیکٹری مالکان نے بینک سے قرضہ لینے کے بعد اسکی ادائیگی نہیں کی تھی جس پر بینک انتظامیہ نے بینکنگ کورٹ میں 25 لاکھ 50 ہزار روپے دلانے کا دعویٰ دائر کیا جو فاضل عدالت نے ڈگری کردیا، اسی طرح فاضل جج نے زرعی ترقیاتی بینک میلسی ضلع وہاڑی کے نادہندہ قرضدار خاتون کلثوم زوجہ منیر احمد کی موضع قطب پور میں واقع اراضی کی نیلامی کا حکم دیا ہے، مذکورہ نادہندہ کے خلاف بینک نے 9 لاکھ 90ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں