عدلیہ نے انصاف پر بنی فیصلے دیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ - Baithak News

عدلیہ نے انصاف پر بنی فیصلے دیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے، میں اپنے اصولوں کو فالو کرتا ہوں، میں نے ملتان بنچ کے لئے 12ججز اور ایک خصوصی ڈویڑن بھیجا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی خوشحالی کا گہرا تعلق عدل و انصاف سے ہے۔ وکلاءاور جوڈیشری مل کر سائیلین کو انصاف دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، عدلیہ نے انصاف پر مبنی فیصلے دئیے، وکلاءکیس کی تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوں، جمعہ کی شام ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ عشائیہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وکیل پہلے ہوں جج بعد میں ہوں، ملتان بنچ نے دیگر بنچز بلکہ پرنسپل سیٹ سے بھی زیادہ فیصلے کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس بار کے ممبر رہے ہیں، ملتان کے وکلاءتاریخ نہیں لیتے بلکہ کام پر یقین رکھتے ہیں، ججز نے ملتان کے وکلاء کی تعریف کی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ جو ان کے بس میں ہوا وہ وکلاءکے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے، وکلاء نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ کا بھرپور ساتھ دیا ہے، عہدہ سنبھالتے ہی بار اور بنچ کی فلاح کے لیے کام کئے۔ شٹل سروس اور خدمت وین شروع کی، یوٹیلیٹی سٹور بنایا، ملتان بنچ میںججز کی تعداد بڑھائی جائے، میانوالی، جھنگ، لودھراں کے کیسز ملتان بنچ منتقل کئے جائیں، جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بار ملک سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے، تقریب میں ججز ہائی کورٹ، ماتحت عدلیہ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل صاحبان، سینئر ارکان بار، ممبران پنجاب بار کونسل سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں