عدم اعتماد لا کر نا اہل حکمرانوں کو ایوانوں سے باہرپھنک دینگے - Baithak News

عدم اعتماد لا کر نا اہل حکمرانوں کو ایوانوں سے باہرپھنک دینگے

ملتان (خصوصی رپورٹر) جمعیت علماءاسلام (ف) کے قائد و پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اتحادی ملک وقوم کی بھلائی کے لئے آگے بڑھیں ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی ملک وقوم کو بچانے کے لئے اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں جمہوری انداز میں عدم اعتماد لائیں گے اور جلد نالائق حکمران ایوانوں سے باہر ہوں گے جنہوں نے ملک وقوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا کہ عوامی راج پارٹی کرپٹ حکومت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ چلیں گے تاکہ بائیس کروڑ غریب قوم کی کرپٹ حکومت سے جان چھڑائی جائے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں پی ڈی ایم کی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی (ف) کے قائد و پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی سے کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر دونوں سینئر رہنماو¿ں کے درمیان ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے جمشید دستی کی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کو بھی سراہا مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جس میں نمک سے لیکر تمام کھانے پینے والی اشیاءہی نہیں بلکہ بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں تین سو گنا تک اضافہ ہو گیا ہے اور عوام فاقوں کی حالت میں گزر بسر کر رہے ہیں لیکن کٹھ پتلی حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہے اور ملک انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے اتحادیوں کو چاہیئے کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملک وقوم کی بھلائی کے لئے آگے بڑھیں ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی ہم جمہوری انداز میں موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے اور عوام کو نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے دعویداروں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف باہر نکلیں۔

ہوں گے جنہوں نے ملک وقوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا کہ عوامی راج پارٹی کرپٹ حکومت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ چلیں گے تاکہ بائیس کروڑ غریب قوم کی کرپٹ حکومت سے جان چھڑائی جائے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں پی ڈی ایم کی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی (ف) کے قائد و پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی سے کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر دونوں سینئر رہنماو¿ں کے درمیان ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے جمشید دستی کی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کو بھی سراہا مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جس میں نمک سے لیکر تمام کھانے پینے والی اشیاءہی نہیں بلکہ بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں تین سو گنا تک اضافہ ہو گیا ہے اور عوام فاقوں کی حالت میں گزر بسر کر رہے ہیں لیکن کٹھ پتلی حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہے اور ملک انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے اتحادیوں کو چاہیئے کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملک وقوم کی بھلائی کے لئے آگے بڑھیں ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی ہم جمہوری انداز میں موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے اور عوام کو نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے دعویداروں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف باہر نکلیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں