علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام میٹرک، انٹر امتحانات 2021کا شیڈول جاری - Baithak News

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام میٹرک، انٹر امتحانات 2021کا شیڈول جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2021میں پیش کئے جانیوالے میٹرک،ایف اے پروگراموں کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ا س سلسلے میں سنٹر سپرنٹنڈنٹ کا اجلاس ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر ملتان میاں ریاض میٹرک،ایف اے،آئی کام،میٹرک،ایف اے(درس نظامی) پروگرامز کے امتحانات 28فروری2022ء سے شروع ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تمام طلباء و طالبات امتحانی سنٹرمیں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ تمام طلباء و طالبات کو رولنمبر سلپس انکے ایڈریس پر بھجوا دی گئی ہیںتا ہم اگر کسی طالب علم کو رولنمبر نہ ملی ہو تو وہ اپنے CMSاکاﺅنٹ میں Loginہو کر اپنی رولنمبر سلپ ڈاﺅن لوڈ/ پرنٹ کر سکتے ہیں یا ریجنل کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں قائم کردہ ہیلپ ڈیسک سے بھی لے سکتے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں