علی پور (خبر نگار) علی پورشہرمیں گندے پانی کی نکاسی اور صفائی کی ابتر صورتحال سے تنگ آئے شہریوں نے عدالت کا درواذہ کھٹکھٹا دیا علاقہ مجسٹریٹ علی پور نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور اسسٹنٹ کمشنر علی پور سمیت دیگر ذمہ داروں کو 28 فروری کے روز اپنی عدالت میں بلالیا تفصیل کے مطابق علی شہر کے ناکارہ سیوریج سسٹم اور گندے پانی کی فراوانی سے تنگ آئے ہوئے شہریوں ڈاکٹر عرفان قریشی سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی علی پور ملک عثمان حیدر راعی ایڈووکیٹ سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی علی پور ملک اظہرالحسن سابق چیئرمین یوسی گھلواں جام غلام اکبر برڑہ جام ظفرحیات محمد اجمل بھٹہ ایڈووکیٹس ڈاکٹر علمدار حسین محمد پرویز رحمانی محمد ارشاد بربرہ ملک فیاض حسین والوٹ اور دیگر نے علاقہ مجسٹریٹ علی پور مطیع الرحمان کی عدالت میں ممتاز قانون دان ملک محمد عبداللہ اعوان کے توسط سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اسسٹنٹ کمشنر علی پور ضلع کونسل مظفرگڑھ سمیت دیگر انتظامیہ کے خلاف درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی علی پور کی غفلت لاپرواہی اور فرائض منصبی کے معاملے میں بے حسی کی وجہ سے پریشان ہیں کافی عرصہ سے پورے شہر علی پور اور خاص طور پر کمیٹی گراؤنڈ کے اطراف مسلم کالونی میں سیوریج سسٹم ڈسٹرب ہے گندہ پانی روزانہ اوور فلو ہونے کی وجہ سے شارع عام اور قریبی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے بس اسٹاپ سے اندرون شہر آنے والے اکثر شہری بھی یہی راستہ اختیار کرتے ہیں علاقہ میں مساجد اور سکول میں آنے والے نمازی اور طالب علم بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ذمہ داروں کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ علی پور مطیع الرحمان نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مورخہ 28 فروری بروز منگل کو اپنی عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

علی پور:ناقص سیوریج وصفائی،شہریوں نےعدالت کادرواہ کھٹکٹادیا،ڈی سی طلب
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں