عوامی مسائل کو دہلیز پر حل کرنے کیلئے سرگرم عمل: نادر چٹھہ - Baithak News

عوامی مسائل کو دہلیز پر حل کرنے کیلئے سرگرم عمل: نادر چٹھہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساو¿تھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کی ہدایات پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ جنوبی پنجاب نادر چٹھہ نے تونسہ شریف میں قائم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے کیمپ آفس کا دورہ کیا اور عوام کے مسائل س±نے۔ نادر چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کےلئے شب روز سرگرم عمل ہیں۔کیمپ آفس میں عوام کے مسائل کے حل کےلئے موقع پر احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کو مسائل کے حل کےلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور سیکرٹریز کی مانیٹرنگ سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد راشد نے بھی تونسہ شریف میں قائم کیمپ آفس کا وزٹ کیا اور عوام کے مسائل سنے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں