عوامی مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں: ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ - Baithak News

عوامی مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں: ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ

بھکر(بیٹھک رپورٹ) ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔عوامی لوگ ہیں اورعوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، کھوکھلے نعروں اورجھوٹے وعدوں پریقین نہیں رکھتے۔ وہ زمانہ گزرگیاجب لوگوں کو مسائل کے حل اور ترقی اورخوشحالی بارے سبز باغ دکھائے جاتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمنی محلہ شمالی نعمانیہ مسجد و ملحقہ گلیوں میں اپنے خصوصی فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان شہر نے ہمیشہ مشکل ترین وقت میں ڈھانڈلہ خاندان کا ساتھ دیا ہے۔ کیسے شہر کے عوام کی محبتوں کو بھول سکتے ہیں۔ شہر بھر میں اربوں روپے کے خصوسی فنڈز سے ترقیاتی کام شروع کر دیئے ہیں۔ چمنی محلہ شمالی میں لاکھوں کے خصوصی فنڈز سے سیوریج ، پختہ سڑکیں ، ٹف ٹائل ۔ سیوریج نالیوں کی تعمیر کا کام بلاتفریق جاری ہے ۔ حکومتیں اپنے بجٹ کے مطابق کام کرتی ہیں اور کسی بھی ترقیاتی منصوبے کو شروع کرنے کےلئے پروسس کو مکمل کرنا ہوتا ہے۔ تحصیل میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، حلقہ کے عوام کی خدمت کو شعار بنا کر عوامی مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ زبانی جمع تفریق کی بجائے عملی اقدامات کی سیاست کو پروان چڑھا کر مدمقابل سیاسی حریفوں کیلئے الیکشن لڑنا ناممکن بنا دیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں