عوام کا پیسہ پہلی بار عوام کی صحت و خوشالی پر لگایا جا رہا ہے - Baithak News

عوام کا پیسہ پہلی بار عوام کی صحت و خوشالی پر لگایا جا رہا ہے

اواملتان(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈز کے ذریعے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنا پنجاب حکومت کا انقلابی قدم ہے جس سے عام آدمی کو بھی صحت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی، جن لوگوں نے ابتک آپریشن کروائے اس کیلئے 35 ارب ادا کئے جا چکے ہیں ،عوام کاپیسہ پہلی بار عوام کی صحت و خوشحالی پرلگایا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویڑن کے تمام شہریوں کے شناختی کارڈز کو صحت کارڈ کا درجہ دیدیا گیا ہے جس سے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک کی رقم حاصل ہو گی جس سے وہ منتخب سرکاری اور نجی ہسپتالوں سے مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی شمولیت کے بعد پنجاب کے 81 فیصد خاندانوں کو صحت کارڈز سے مفت علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہو گئی۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ اب تک7 لاکھ 63 ہزار ہزار سے زائد لوگ اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ ایک سروے میں 98 فیصد سے زائد لوگوں نے اس نظام اور طریقہ کار پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 700 سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو مختص کیا گیاہے۔ انہوں کہا کہ عوام کے پیسے کو پہلی بار عوام کی صحت اور خوشحالی پر خرچ کیا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی صحت ایپ سے تمام تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ کسی شکایت کی صورت میں بھی ہیلپ لائن موجود ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سال ستمبر تک چار نئے ہسپتال فعال کر دئیے جائیں گے جبکہ اگلے سال 7 نئے ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔ جس سے ہزاروں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے کیوں کہ وہ وہاں ٹھنڈا موسم انجوائے کر رہے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ واپس آنے پر انہیں جیل جانا پڑے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں شارٹ کورسز اور ڈپلومے کے اجراءکی منظوری دے دی ہے جبکہ نشتر ایلومینائی نے 31 آپریشن تھیٹرز کےلئے فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال و یونیورسٹی کی بہتری کےلئے ماسٹر پلان بھی تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں ضروری مرمت، تزئین و آرائش اور ایمرجنسی وارڈ کی بہتری اور اپ گریڈیشن شامل ہے۔نشترہسپتال میں شارٹ کورسز اور ڈپلومہ بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم پر بہت تہمت تھی کہ ہم نے ایک بھی اینٹ نہیں لگائی ، اس سال ستمبر تک 4 نئے ہسپتال فعال ہو جائینگے اگلے سال 7 نئے ہسپتال بنائے جائینگے ، 25 لاکھ نئی ملازمتوں کا اشتہار دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پہلے سال ترقی کے کام اس لئے نہیں ہوئے کیوں کے گزشتہ حکومت تیس ارب کے ڈس آنر چیک چھوڑ کر گئی ، نشتر 2 شروع کیے گئے 22 مہینے ہوئے اور 2 سال میں یہ مکمل ہو رہا ہے ، جوہسپتال صحت کارڈ پر تعاون نہیں کرے گا تو ہیلپ لائن پر شکایت کی جائے ، نواز شریف لندن میں آرام فرما رہے ہیں موسم کو انجوائے کر رہے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں