ملتان(وقائع نگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک عدنان ڈوگر نے بوسن روڈ سبزہ زارکالونی میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے وزیر مملکت ملک عامرڈوگر کے بے حد مشکور ہیں کے انہوں نے اہلیان علاقہ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ان کے حل کے لیے فنڈ دیے جہاں آج ترقیاتی کام شروع ہیں۔اس علاقے میں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں تھا ہر طرف مسائل ہی مسائل تھے۔ہم نے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کر رہے ہیں ہر طرف ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر موجود ملک عابد تھہیم ،ملک رضوان تھہیم نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام کو لولی پاپ دیا عملی کام وزیر مملکت ملک عامرڈوگر کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں۔

عوام کے مسائل کودہلیز پر حل کرنا تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے: عدنان ڈوگر
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں